حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید خادم حسین رضوی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 5ویں مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 5ویں سالانہ مرکزی مجلس عمومی اندرون سندھ کے شہر دادو میں منعقد ہوا، جس میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے مجلس عمومی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
مرکزی مجلس عمومی میں سال ’فکر اصلاح 19-2020ء‘ کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکینِ مجلس عمومی نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے سید خادم حسین رضوی نئے سال کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان چئیرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔